ابنا: صہیونی فوجیوں نے فخاری شہر کے عمور علاقے پر وقفے وقفے سے فلسطینی کسانوں اور ان کے گھروں پر گولہ باری کی۔ اس کے علاوہ صیہونی فوجیوں نے گشت کے دوران فلسطینی کسانوں پر بھی فائرنگ کی۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔
صہیونی ریاست ایسی حالت میں غزہ پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہی ہے کہ جب اسرائيل کے آٹھ روزہ حملوں کے بعد طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق یہ حکومت سرحدی علاقوں میں اپنے کام میں مصروف فلسطینی کسانوں پر حملے نہ کرنے کی پابند ہے۔ادھر صہیونی فوجیوں نے الخلیل شہر میں واقع تین اسکولوں پر حملے کر کے دسیوں اسٹوڈنٹس کو اغوا کر لیا ہے۔
.......
/169
20 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 401817
صہیونی فوجیوں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔